بچوں کیلئے کم بجٹ مختص کرنا لمحہ فکریہ ہے:افتخارمبارک
لاہور(لیڈی رپورٹر) بچوںکے حقوق کی تنظیم سرچ فار جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخار مبارک نے کہا ہے کہ بچوں کیلئے کم بجٹ مختص کرنا الارمنگ ہے یہ صورتحال حکومت کی بچوں کے مسائل اور حقوق سے لاپرواہی کی مظہر ہے، 2019 میں بھی بچوں کے تحفظ کی پالیسی تشکیل نہ پاسکی، کاشانہ سکینڈل کی آزادانہ جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ایک نشست کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ہیومن ایکٹوسٹ صفدر رضا ، راشدہ قریشی اور سمیر مبارک کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات کے صحافی موجود تھے۔