قومی زبان کے حوالے سے جے آئی لاہور کا اجلاس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے دفتر میں مرکز قومی زبان اردو کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابقہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے فیصلے نفاذ اردو کی روشنی میں مختلف امور پر غور کیا گیااور عوام الناس کو تحریک کی شکل میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مرکز قومی زبان کی ذمہ داریوں کا کا تعین کے حوالے سے فیصلے کی روشنی میں سربراہ مرکز قومی زبان حامد انوار،انچارج شعبہ خواتین صائمہ اسما، ناظم مالیات مظفرعلی،اطلاعات و نشریات و خصوصی افراد،محمد ابوبکر،نیز اسلامی جمعیت طلبہ و دیگر تنظیمات اور کل پاکستان طلباء محاز سے رابطے کے لیے حامد انوار سربراہ مرکز قومی زبان ذمہ داریاں سونپی گئی۔