دین اسلام کا احترام
مکرمی! چند د ن پہلے ناروے میں ایک شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کی ہے۔ مسلمان ہی نہیں ہر راست فکر اسکی مذمت کریگا۔ ہر انسان کو اس عمل کی شدید مذمت کرنی چاہئے۔ میں ناروے کی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی ناپاک حرکت کرنیوالے شخص کو عبرتناک سزا دے۔ حکومت پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ناروے کے سفیر سے احتجاج کیا ہے اور اس معاملے کو مزید اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتِ تمام مسلمان ممالک کو اکٹھا کرے۔ پوری دنیا کے مسلمان مل کر ایسے ٹھوس اقدامات کریں پوری دنیا کو پیغام دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ پوری دنیا میں کوئی بھی شخص قرآن پاک کی بے حرمتی یا شانِ رسالت میں گستاخی یا د ین اسلام کی کسی بھی طرح کوئی گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ ایک دوسرے کے مذہب کو معمولی سی بھی تنقید کا نشانہ بنانے کا سوچیں بھی نہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔ اس معاملے میں غیر مسلموں کو بھی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے کیونکہ وہ حق پر ہیں۔ (ف ۔ ح ماڈل ٹائون گوجرانوالہ)