وزیراعظم کی کشمیریوں سے محبت

مکرمی! بلا شبہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے عنان حکومت سنبھالتے ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بنیاد پرست ہندو حکومت کی مظالم کی چکی میں پستے ہوئے کشمیریوں کی حالت زار کو اقوام عالم سے روشناس کرانے اور ان کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خاطر ان کے سفیر بننے کے عہد کیا تھا اور حالات و واقعات اس بات کے شاہد ہیں کہ انہوں نے اپنے اس عہد کو پورا کرنے کی جو راہ اختیار کی ہے۔ اس کی دھوم چار دانگ عالم میں سنی جا رہی ہے۔ اگر چہ موجودہ حکومت کو ابھی ایسے کانٹے چننے اور لانیحل مسائل سے نمٹنا پڑ رہا ہے۔ جو سابقہ حکمرانوں نے اپنے مخصوص مفادات کے تحت قومی معیشت وسیاست اور ترقی کی راہوں میں بچھا رکھے تھے۔ مگر پر پیچ راستوں کو طے کرنے کی تمام کوششوں کے ساتھ عمران خان آزادی کشمیر میں سرگرم عمل کشمیری مسلمانوں کے لئے دنیا بھر کے انسانی حقوق و آزادی کے علم داروں کی توجہ مبذول کرانے اور ان کی تائید و حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔(امبر عباس بٹ‘ چائنہ سکیم ‘ لاہور)