معترضین ِ اقبال

ممتاز ماہر اقبال‘ معمروف محقق‘ مثالی استاد‘ پروفیسر ریاض احمد کی نئی کتاب علامہ عبدالستار عاصم اور فاروق چوہان کے زیراہتمام ’’معترضین اقبال اور ڈاکٹر ایوب صابر کی اقبال شناسی‘ کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔ کتاب پر محسن ِ پاکستان اور فخر عالم اسلام ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘ معروف محقق جبار مرزا‘ ڈاکٹر ہارون رشید تبسم‘ ڈاکٹر عبدالکریم‘ ڈاکٹر راشد حمید‘ ڈاکٹر کامران عباس کاظمی کی آراء بھی شامل ہیں۔ کتاب میں علامہ اقبال پر اعتراضات کی روایت تنگ نظر اور فرقہ پرست مولوی‘ قادیانی ٹولا افکارِ اقبال اور خطبات اقبال پر مدلل جوابات علامہ اقبال آفاقی پیغام‘ علامہ اقبال پر دنیا بھر میں اعتراضات کا جائزہ پیش کیا گیا۔ جہاں معترضین اقبال کی تعداد کم نہیں وہاں ان معترضین کو علمی‘ تحقیقی جواب دینے اور دلیل سے اعتراضات رد کرنے کیلئے بھی بے شمار صاحبِ علم لوگوں نے بھرپور کاوش کی۔ انہی میں ایک بہت معتبر نام جناب ایوب صابر کا بھی ہے۔ ڈاکٹر ایوب صابر کو اقبال شناسی میں اتھارٹی تصور کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ریاض احمد نے اپنا ایم ایس کا مقالہ مکمل کرنے کیلئے ’’معترضین اقبال اور ڈاکٹر ایوب صابر کی اقبال شناسی‘‘ کے عنوان کا انتخاب کرکے نہ صرف اپنا نام ایک بڑا کام کرنے والوں میں لکھوایا بلکہ اس دور میں اسکی اشد ضرورت بھی تھی۔ قلم فائونڈیشن نے یہ کتاب شائع کرکے اپنے ادارے کی حب الوطنی اور اقبال سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔ کتاب پاکستان کے ہر بک سٹال پر دستیاب ہے نہ ملنے کی صورت میں قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل سے فون نمبرز 0300-515101, 0321-4788517 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ (تبصرہ: ڈاکٹر سلیم اختر)