Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا،امریکی صدر
  • چین کے چھونگ چھِنگ نے گزشتہ سال 5جی کے 39ہزار مراکز تعمیر کئے
  • بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت حاجی اشرف مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے
  • دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل
  • برائیٹو پینٹس ، پاکستان - جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا ٹائٹل سپانسر بن گیا

حقیقی شیر شاہ سوری تیری یاد آئی

Dec 08, 2019 6:29 AM, December 08, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حقیقی شیر شاہ سوری تیری یاد آئی

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سرکاری اخراجات میں 550 ملین روپے کی کمی کی ہے اور 9 لاکھ کنال سرکاری اراضی بازیاب کروائی ہے۔

موجودہ دور حکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گیا ہے۔عثمان بزدار نے خاموشی کے ساتھ کام کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مکمل کارکردگی بیان کرنے کیلئے کم سے کم چار گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے۔وزیراعلیٰ کو وسیم اکرم پلس کہا جا ئے تو بے جا نہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر شاہ سوری کی طرح عثمان بزدار کی بھی تعریف کر دینی چاہیے۔۔۔’’ شیر شاہ سوری آف پنجاب ‘‘کو سمجھنے کے لئے حقیقی شیر شاہ سوری آف ہندوستان کو بھی پڑھنا پڑے گا ؟۔حقیقی شیر شاہ سوری نے اپنی مملکت میں بہت سی اصلاحات نافذ کیں۔ اپنے تعمیری کاموں کی وجہ سے ہندوستان کے نپولین کہلائے۔ سنار گاؤں سے دریائے سندھ تک ایک ہزار پانچ سو کوس لمبی جرنیلی سڑک تعمیر کروائی جو آج تک جی ٹی روڈ کے نام سے موجود ہے۔ تاریخ دان شیر شاہ سوری کو برصغیر کی اسلامی تاریخ کا عظیم رہنما، فاتح اور مصلح مانتے ہیں۔ شیر شاہ سوری ایسا فرماں روا تھا جس کی ستائش نامور مؤرخین اور عالمی مبصرین کرتے رہے ہیں۔ وہ ہندوستان کا پہلا حکمران تھا جس نے عوامی فلاح کی جانب اپنی بھرپور توجہ دی اور ایسے ایسے کارنامے انجام دیے جو تاریخ کی کتب میں سنہرے حروف میں تو لکھے ہی گئے، ان کے نقوش آج تک موجود ہیں۔ ساڑھے پانچ سو سال قبل اس نے زرعی اصلاحات کا کام شروع کروا دیا تھا، جس کی پیروی بعد کے حکمرانوں نے کی۔ شیر شاہ نے سہسرام سے پشاور تک گرینڈ ٹرنک روڈ یعنی جرنیلی سڑک کی تعمیر کروائی تھی اور اس کے کنارے کنارے سایہ دار اور پھل دار اشجار لگوائے، سرائیں تعمیر کروائیں اور سب سے پہلا ڈاک کا نظام نافذ کیا تھا۔ اگرچہ فرید خان المعروف شیر شاہ ایک معمولی جاگیردار کا بیٹا تھا۔ اس کے والد حسن خان سور کا خاندان افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آیا تھا اور وہ بابر کے معمولی جاگیردار تھے لیکن دلیر پرجوش اور جواں مرد اور اول العزم شیر شاہ نے مغل سلطنت کے بنیاد گزار بابر کے صاحبزادے ہمایوں کو ایک بار نہیں دو دو بار شکست دی۔ اْس کے بعد ہمایوں کو برسوں در بدری کی زندگی گزارنی پڑی اس در بدری کے دور میں ہی اکبر کی پیدائش ہوئی تھی جو بعد میں تاریخ کا اکبر اعظم بنا۔۔۔ شیر شاہ سور آف پنجاب پاکستان کے فضائل بلا شبہ حقیقی شیر شاہ سوری سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ایک دوست بتا رہے تھے کہ کومے میں پڑی ہوئی پنجاب حکومت کو ایک بار پھر تبادلوں کے وینٹی لیٹر پر ڈال کر ہوش میں لانے کی سعی کی گئی ہے۔ اگر ان تاریخی تبادلوں کے بعد بھی حالات درست نہ ہوئے تو چوہان صاحب کے شیر شاہ سوری تبادلوں کی فہرست چوتھی مرتبہ ترتیب دیں گے۔ ادھر سے ادھر کی ایکسر سائز تب تک جاری رہے گی جب تک تبادلے شیر شاہ سوری جیسے کارنامے سر انجام نہیں دیتے۔ ہندوستان کے ایک قابل ترین اور انصاف پسند فرمانروا شیر شاہ سوری نے مغل بادشاہ بابر اور اس کے بیٹے ہمایوں کے درمیان صرف پانچ سال ہندوستان پر حکومت کی اور ان پانچ سالوں میں شیر شاہ سوری نے عوامی خدمات اور فلاحی منصوبوں کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ آج صدیاں گزرجانے کے باوجود ان کے اثرات ہندوستانی تہذیب میں جوں کے توں موجود ہیں۔حقیقی شیر شاہ سوری کی اعلیٰ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مغل بادشاہ بابر نے اسے سہسرام کا نظم و نسق سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ شاہی دعوت کے موقع پر شیر شاہ سوری نے بادشاہ بابر کے سامنے سے گوشت کا ٹکڑا کھینچا اور بلاتکلف اسے کاٹ کاٹ کھانے لگا۔ بابر کو یہ سخت ناگوار گزری۔ یہ جو آج انڈیا اور پاکستان میں روپیہ کرنسی ہے اسے متعارف کروانے والے بھی حقیقی شیر شاہ سوری ہی تھے۔ اس کے علاوہ سلطنت میں امن و امان قائم کرنا، تجارت کو فروغ دینا، کسانوں کو سہولیتیں فراہم کرنا، ڈاک کے نظام کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ شیر شاہ سوری کا سب سے بڑا کارنامہ تمام ریاست میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنا تھا۔ شیر شاہ سوری کا عہد نامہ نامی کتاب میں ایک ایسا قصہ درج ہے جسے سن کر پوری سلطنت کانپ اْٹھی تھی۔ ایک بار سلطان شیر شاہ سوری کا بیٹا محمد شاہ عادل ہاتھی پر بیٹھا آگرہ کی گلیوں میں گھوم رہا تھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک حسین و جمیل دوشیزہ اپنے غسل خانے میں نہا رہی ہے۔ شہزادہ اس منظر میں ایسا محو ہوا کہ ہاتھی وہیں روک کر کھڑا ہوگیا۔وہ مہاجن کی بیوی اور ایک حیا دار خاتون تھی۔ جب اس نے یہ تمام منظر دیکھا تو وہ خود کشی کی جانب راغب ہوئی۔لیکن اس کے شوہر نے اسے روک لیا کہ وہ شکایت لے کر بادشاہ شیرشاہ سوری کی عدالت میں جائے گا۔ دربار لگا ہوا تھا، مہاجن نے بھرے دربار میں شہزادے کی بے باکی کایہ تمام واقعہ کہہ سنایا۔ یہ سنتے ہی شیر شاہ سوری سخت غضب ناک ہوئے اور حکم جاری کیا کہ یہ مہاجن ہاتھی پر بیٹھ محمد شاہ عادل کے گھر جائے اور اس کی بیوی یعنی خود شیر شاہ سوری کی بہو کو برہنہ کرکے اس کے سامنے لایا جائے۔ یہ حکم سن کر پورا دربار کانپ اْٹھا، امراء اور اراکین نے شہزادے کی ناموس کی خاطر سفارشیں کیں لیکن شیر شاہ سوری کا حکم اٹل تھا۔ وہ مجرموں پر بالکل بھی نرمی کرنے کا روادار نہ تھا۔ جب مہاجن نے عدل و انصاف پر مبنی یہ فیصلہ سنا تو وہ شیر شاہ سوری کے قدموں میں گر پڑا اور درخواست کی کہ میں اپنے دعوے سے دستبردار ہوتا ہوں۔ اس واقعے کے بعد تمام ملک میں کسی زور آور کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ کسی کمزور پر ظلم ستم ڈھائے۔پنجاب تر درکنار پورا پاکستان اس حقیقی شیر شاہ سوری کا منتظر ہے۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ...

    May 26, 2019 | 21:48
  • پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

    Feb 18, 2020 | 15:25
  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ ...

    Jan 13, 2021 | 13:17
  • ریلوے خسارہ کیس: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو توہین عدالت ...

    Nov 26, 2020 | 12:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا،امریکی صدر

    Jan 22, 2021 | 14:25
  • چین کے چھونگ چھِنگ نے گزشتہ سال 5جی کے 39ہزار مراکز تعمیر کئے

    Jan 22, 2021 | 14:16
  • دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور ...

    Jan 22, 2021 | 14:06
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق ...

    Jan 22, 2021 | 13:41
  • نامور کمنٹیٹرز پاکستان , جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری ...

    Jan 22, 2021 | 13:20
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group