Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • بھارت میں کورونا کٹ پہن کرسنارکی دکان پر ڈکیتی کرنیوالا ملزم گرفتار
  • متنازع ٹویٹ پرامریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بلاک
  • بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا،امریکی صدر
  • چین کے چھونگ چھِنگ نے گزشتہ سال 5جی کے 39ہزار مراکز تعمیر کئے
  • بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت حاجی اشرف مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے

غیر فوجی کالم، غیر ضروری کالم ، غیر معمولی کالم اور دکھی کالم

Dec 08, 2019 6:14 AM, December 08, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
غیر فوجی کالم، غیر ضروری کالم ، غیر معمولی کالم اور دکھی کالم

بریگیڈیئر صولت رضا نے غیر فوجی کالم کے عنوان سے کتاب چھپوائی ہے ۔ اسی عنوان سے وہ اخبارات میںکالم بھی لکھتے ہیں۔ ایک کتاب انہوںنے کاکولیات کے نام سے بھی لکھی تھی جو شاید غیر فوجی تحریر نہیں تھی۔ بلکہ آئی ایس پی آر کے سربراہ بریگیڈیئر صدیق سالک کی مہر سے شائع ہوئی تھی۔ خود بریگیڈیئر صدیق سالک نے۔۔ میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا ۔۔نامی کتاب لکھی جو غیر فوجی تحریر نہیں تھی۔ اس پر جی ایچ کیو کے کسی جنرل کی مہر ثبت ہوئی ہو گی ورنہ حاضر سروس فوجی کتاب کیسے لکھ سکتا ہے۔ کیا دنیا میں حاضر سروس فوجی کتابیں لکھتے ہیں۔ شاید لکھتے ہوں۔ نصاب میںپڑھانے کے لئے ۔ اس پر بریگیڈیئر صولت رضا ایک غیر فوجی کالم لکھ کر میری راہنمائی فرمائیں۔ مجھے تو اتنا پتہ ہے کہ ایک امریکی جنرل پیٹریاس نے نشے میں دھت ہو کر بعض کلمات صدر اوبامہ کے بارے میں کہہ دیئے تھے تو اسے نوکری سے برخواست کر دیا گیا تھا۔ ویسے پیٹریاس کی باتیں تو سچی تھیں مگر ہر کوئی سچ لکھنے اور سچ بولنے کا مجاز نہیں ہوتا۔ ہمارے ایک جنرل نے آئی ایس آئی چھوڑنے کے بعد بھارتی را کے ریٹائرڈ سربراہ کی شراکت میں ایک کتاب لکھی جس پر انہیں سزا ہو گئی۔ اب پتہ نہیں بھارتی را کے جرنیل کو بھی کوئی سزا ہوئی یا نہیں، اس کتاب کے بعد تو یہ روایت پڑ سکتی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے حاضر سروس جنرل دونوں ملکوںکی افواج کی مشترکہ کمان سنبھال لیں۔ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ پاکستان اور بھارت کا قیام عمل میں آیا تو ایک انگریز جرنیل نے دونوں ملکوں کی متحدہ کمان بھی سنبھالے رکھی تھی اور اسی نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمایا تھا جبکہ پاکستان میں موجود انگریز آرمی چیف نے قائد اعظم کاحکم ماننے سے انکار کیا اور یوں کشمیر پر بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کی راہ ہموار کی۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

صولت رضا نے اپنی کتاب اور اپنے کالموں کو غیر فوجی کیسے کہہ دیا۔ فوجی ہمیشہ فوجی ہوتا ہے، اب تو عدالتی مقدمے میں یہ راز کھل گیا ہے کہ جرنیل کبھی ریٹائر نہیںہوتا مگر اس پر عدلیہ نے بہت سے سوال اٹھائے۔امریکہ میں کوئی جج ریٹائر نہیں ہوتا ۔ امریکہ میں سابقہ صدر کو بھی صدر ہی کہتے ہیں اور سابقہ گورنر کو بھی گورنر ہی کہتے ہیں۔ اسی لئے میں جب بھی میاں اظہر سے ملتا ہوں تو انہیں گورنر ہی کہتا ہوں۔ میاںنواز شریف کے ماننے والے انہیں ہمیشہ وزیر اعظم ہی کہتے ہیں ۔ خواہ وہ نااہل ہو چکے اور صا دق و امین کے شرف سے بھی محروم ہو چکے۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

صولت رضا نے محض عاجزی اور انکساری کے اظہار کے طور پر اپنی کتاب کو غیر فوجی کالم کا نام دیا ہے ورنہ یہ سراسر فوجی کالم ہیں اور رہیں گے۔ یہ عاجزی بھی ان پر کاکول اکیڈمی نے مسلط کی تھی۔ صدیق سالک نے صولت رضا کی کتاب کاکولیات کے دیباچے میں لکھا تھا کہ یہ شخص پہلے ہی منحنی سا تھا اوپر سے کاکول کی گھٹنائوں نے اس کا قد ہر طرف سے دو چارا نچ کم کر دیا۔ اب ایسے بندے کے لئے عاجز ہونا ایک مجبوری بن گئی ہے ۔

کاکولیات سے مجھے خیال پیدا ہورہا ہے کہ آئندہ کسی جرنیل کی کتاب کا نام ٹویٹیات بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے کہ اب ہر کام ٹویٹ سے چلتا ہے۔ ہر بڑی اور چھوٹی خبر ٹویٹ سے سامنے آتی ہے۔ میں ایک اخبار نویس کے طور پر ٹویٹ پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ اس کی بجائے پریس ریلیز جاری ہو نی چایئے اور اسے قومی ریڈیو ، ٹی وی پر نشر کیا جائے اور نیوز ایجنسیوں کے ذریعے اخبارات تک پہنچایا جائے۔ ٹویٹ کا پلیٹ فارم کسی اور کی ملکیت میں ہے۔ فوج کے پاس آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ ہے۔ اس پر پریس ریلیز لگائی جا سکتی ہے اور dg@ispr.gov.pk سے بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ یہ تو ہوگا مصدقہ سورس، باقی ٹویٹ شویٹ تو ایک کھلواڑ ہے۔، خیر صولت رضا کھلواڑ نہیں کرتے ، قلم سے لکھتے ہیں اور اخبار میں چھپتے ہیں۔ مگر وہ اپنی تحریر کو غیر فوجی ہر گز نہ کہیں،جس طرح جماعتئے کے اندر سے جماعت نہیں نکلتی۔ اسی طرح فوج بھی گھٹی کا حصہ بن جاتی ہے۔روح میں حلول کر جاتی ہے اور ڈی این اے کے ذریعے اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

اگر صولت رضا مصر ہوں کہ وہ تو غیر فوجی کالم لکھتے ہیں اور لکھتے رہیں گے تو پھر ہم لوگ جو کچھ لکھتے ہیں وہ غیرضروری کالموں کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا فوجی کالم صرف فوجی ہی لکھ سکتا ہے۔یہ سوال قابل غور ہے تو اس کے پیش نظر جو کچھ عنائت اللہ۔ ریاض بٹالوی، الطاف حسن قریشی، تجمل حسین اور خود میںنے فوجی موضوعات پر لکھا۔ اسے کس کھاتے میں شمار کیا جائے گا، شاید غیر ضروری کالموں کے کھاتے میں۔

مگر صولت رضا کی کتاب کاکولیات ہو یا غیر فوجی کالم یہ ہیں تو مزے کی چیز۔ کتاب تھام لیںتو ختم کرنے سے پہلے آپ اسے بند نہیںکر سکتے۔ مزاح کا لطیف سا تڑکا آپ کے بد ہضمی کے شکار پیٹ میں چلبلی پیدا کردیتا ہے اور اداسیوں کے مارے دماغ میں بشاشت کھیلنے لگتی ہے۔ صولت رضا سے ان کی تحریر کے ذریعے ا ٓدھی ملاقات تو ہو ہی جاتی ہے۔ فون پر بات ہو جائے تو وہ گد گدی کرتے ہیںاور فیس بک پر صرف ایک لفظی تبصرے سے اپنی دانش کی دھاک بٹھادیتے ہیں۔

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

تو یہ غیر معمولی کالم کیا ہوتا ہے۔ صحافتی زندگی میں ابھی تک چند بار ہی غیر معمولی کالموں نے مجھے وجد کی کیفیت سے سرشار کیا ہے،کربلا کی ایک سیاہ رات کو امام عالی مقام حسین ابن علی ؓنے شمعیں گل کر دیں اور ساتھیوں کو اجازت دی کہ وہ ساتھ چھوڑنا چاہیں تو تاریکی کا فائدہ ا ٹھاتے ہوئے واپسی کی راہ لے سکتے ہیں مگر صبح کو گنتی کی گئی تو ان کے بہتر جانثارموجود تھے اور شام تک کربلا کے میدان میں بہتر سر کٹی لاشیں۔اندلس کے ساحل پر طارق بن زیاد نے کشتیاں جلا دیں اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ تمہارے پیچھے سمندر ہے اور سامنے مہیب دشمن ، اب فتح یا شہادت کے سوا کوئی تیسرا راستہ باقی نہیں۔ دوسری جنگ عظیم میں جنرل ڈیگال نے لندن سے اپنی محکوم فرانسیسی قوم سے کہا تھا کہ میں تمہیں لڑنے کا نہیں مرنے کا حکم دیتا ہوں۔ فیلڈمارشل ایوب خان نے چھ ستمبر پیسنٹھ کی صبح قوم سے نشری خطاب میںیہ کہا کہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر ٹوٹ پڑو۔چند ماہ قبل جب ہماری فوج نے نئے بجٹ میں مراعات میں اضافہ لینے سے رضاکارانہ معذرت کی تو اس پر بھارت نے تمسخر اڑایاکہ کم بجٹ کے ساتھ پاک فوج بھارت کا کیا مقابلہ کر پائے گی تو پاک فوج نے جوجواب دیا یہ بھی غیر معمولی کالم میں شمار کیاجائے گا۔ پاک فوج نے کہا تھا کہ جب ستائیس فروری کو آزاد کشمیر پر حملہ آور ہونیو الے ابھی نند ن کو گرایا تھا تو بھی ہمار بجٹ یہی تھا۔ یہ ہوتا ہے غیر معمولی کالم۔

پاکستان میں کینسر کی شرح میں ہولناک اضافہ 

ایک دکھی کالم بھی ہوتا ہے۔ سولہ دسمبر کو جنرل یحییٰ خان نے کہا تھا کہ ایک محاذ پر جنگ بند ہو جانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خاموش ہو کر بیٹھ جائیں گے ۔ یہ جنگ جاری رہے گی اور شام تک جنرل یحییٰ خان کا نام تاریخ کے صفحات میں حرف غلط کی طرح مٹ چکا تھا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • بجٹ پر حزب ختلاف کی غیر ضروری تنقید غیر منطقی ہے: ڈاکٹر فردوس ...

    Jun 18, 2019 | 23:27
  • امریکی محکمہ خارجہ کا عراق سے غیر ضروری سفارتی عملے کو ...

    May 16, 2019 | 09:00
  • کراچی : 88 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں کوویڈ 19 کی تصدیق

    Sep 18, 2020 | 16:59
  • قلندرز کے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی نے واپسی کی ٹکٹ کٹا لی

    Mar 16, 2020 | 12:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • بھارت میں کورونا کٹ پہن کرسنارکی دکان پر ڈکیتی کرنیوالا ...

    Jan 22, 2021 | 14:46
  • متنازع ٹویٹ پرامریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ...

    Jan 22, 2021 | 14:36
  • بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا،امریکی صدر

    Jan 22, 2021 | 14:25
  • چین کے چھونگ چھِنگ نے گزشتہ سال 5جی کے 39ہزار مراکز تعمیر کئے

    Jan 22, 2021 | 14:16
  • دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور ...

    Jan 22, 2021 | 14:06
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group