Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • برائیٹو پینٹس ، پاکستان - جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا ٹائٹل سپانسر بن گیا
  • کچھ اندرونی مدد گاروں کے ذریعے پاکستان کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، شہباز گل
  • ویزوں کے اجرا کے بعد قومی کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی شروع ہو گئی
  • ندا ڈار جنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کے لیے پرعزم
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق قرارداد منظور

بلاول اپنی حکومت سے کب پوچھیں گے؟؟؟؟

Dec 08, 2019 6:14 AM, December 08, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بلاول اپنی حکومت سے کب پوچھیں گے؟؟؟؟

بلاول بھٹو نے کراچی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کتنے فلائی اوور اور انڈر پاس بنے، خیبر پختونخوا میں کتنے ہسپتال بنے، کہتے ہیں وزیراعظم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کی ہے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور پاکستان میں عوامی حکومت بنا کر رہیں گے۔

بلاول بھٹو کی بے چینی کو سمجھنا کچھ مشکل نہیں ہے۔ ان کی جماعت کے سرکردہ لوگ جس طرح کرپشن کیسز میں پیشیاں بھگت رہے ہیں اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ان کی حکومت کتنی عوام دوست ہے اور عوامی خدمت کے نام پر ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی وارثوں نے پاکستان کی مظلوم اور معصوم عوام کے ساتھ کتنا ظلم کیا ہے۔ آج جس معیشت کی خرابی کا درد انہیں ہو رہا ہے یہ تباہی بلاول بھٹو اور ان کے سیاسی دوستوں کی مرہون منت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جتنا قرض غریب عوام پر لادا گیا ہے اس بارے میں بلاول بھٹو زرداری کو ضرور بتانا چاہیے۔ بچے جوان ہوئے بوڑھے ہوئے اور دنیا سے بھی چلے گئے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار آج تک سندھ سے غربت ختم نہیں کر سکے، عام آدمی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے۔ پینے کو پانی نہیں ملتا، سونے کے لیے چھت نہیں ہے اور پیٹ بھرنے کے لیے کھانا نہیں ہے اور چلے ہیں عوام کو ریلیف دینے اور عوامی حکومت قائم کرنے۔ کوئی ان سے پوچھے کہ برسوں پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکومت کی ہے اس کا نتیجہ کیا ہے۔ نہ امن و امان ہے نہ تعلیم ہے نہ روزگار ہے پھر انہی مظلوموں کے ووٹوں سے حکومت حاصل کرنے کے بعد بلاول اور ان کے بڑوں نے ترقیاتی کام کہاں کروائے ہیں۔ عوام کی ترقی تو نظر نہیں آتی البتہ ان کی جماعت سے منسلک الیکشن لڑنے والوں نے بہت ترقی کی ہے۔ یہ جو ہر سال سینکڑوں لوگ، پانی اور علاج کی مناسب سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں کیا ان کا شمار پاکستان کی عوام میں نہیں ہوتا۔ کیا انہیں ریلیف دینا بلاول بھٹو یا ان کی جماعت کی ذمہ داری نہیں ہے، کیا وہ مظلوم ہر انتخابات میں صرف مہریں لگانے کے لیے ہی استعمال ہوتے ہیں۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

پاکستان پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ لفظ سے خاصی محبت ہے۔ ہر مرتبہ انتخابات میں سندھ میں جیسے ان کے لوگ سلیکٹ ہوتے ہیں انہیں اس کی حقیقت بھی عوام کو ضرور بتانی چاہیے۔ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر ان کے سیاست دان اپنے لیے تو یہ سب چیزیں وافر مقدار میں جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن ان کی حکومت میں عوام آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کے لیے خوار ہو رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اور پاکستان کی عوام پر رحم کرے اور کچھ نہیں تو کم از کم سچ بولنا ہی شروع کر دے۔ ہماری عوام بہت فراخدل ہے وہ یقیناً انہیں معاف کر دیں گے۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

آج کراچی کی جو حالت ہے یہ کسی اور کے دور حکومت میں نہیں ہوئی اس کی ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان کے معاشی گڑھ کو جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بنا دیا گیا اور بلاول بھٹو کی حکومت چپ چاپ دیکھتی رہی۔ کراچی کا امن تباہ کر دیا گیا اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف دینے کے نام پر خاموش رہی۔ کراچی کو گندگی کے شہر میں بدل دیا گیا اور بلاول بھٹو کو ہر طرف خوشبودار پھول نظر آتے رہے۔ یہ ان کی گورننس ہے اور یہ ان کی سیاست ہے۔ اس سارے سیاسی عمل میں دور دور تک کہیں بھی عوامی فلاح کا پہلو نظر نہیں آتا البتہ سیاست دانوں کی فلاح و بہبود ریاست کے وسائل سے خوب ہوئی ہے۔جوش خطابت میں بلاول بھول جاتے ہیں کہ ان کی حکومت میں انسان کتوں کے کاٹنے سے مرتے رہے ہیں۔ نہ یہ انسانی حقوق کی حفاظت کر سکتے ہیں نہ بیمار جانوروں کے علاج کی اہلیت رکھتے ہیں پھر کس ڈھٹائی کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے، ان کی ہمدردی حاصل کرنے اور اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے حکومت کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

بلاول بھٹو کو چاہیے کہ اپنے والد کا خیال رکھیں، ان کے علاج پر توجہ دیں۔ انہیں توجہ اور بہتر علاج کی ضرورت ہے۔ سندھ میں اچھے ہسپتال بنانے پر توجہ دیں۔ سندھ کے عوام کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دیں۔ وفاقی حکومت پر برستے رہیں لیکن اپنا احتساب بھی کر لیں۔ مالی معاملات کا حساب تو نیب کر لے گا لیکن خود احتسابی کریں تو اندازہ ہو گا کہ پاک وطن کے اہم ترین صوبے کی سادہ لوح عوام پر جانے انجانے میں انہوں نے اور ان کے بڑوں نے کیا مظالم ڈھائے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ گھبرائے ہوئے لوگ اسلام آباد گئے تھے۔ اصل گھبراہٹ وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھیوں کو ہے کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ اب کرپشن اور مال بنانے کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور جس جس نے لوٹ مار کی ہے اسے حساب دینا ہو گا۔ کتنی بدقسمتی ہے کہ جن کے نام کے ساتھ رہنما لکھا جاتا ہے انہی لوگوں نے عوام اور ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ مراد علی شاہ کو اپنی اور پیپلز پارٹی کی فکر کرنی چاہیے پارٹی کے اندر موجود گھبراہٹ کی فکر کریں۔ وہ سندھ کی عوام کے مقروض ہیں اس قرض کو اتاریں۔ برسوں سے جھوٹے وعدوں کے ساتھ حکومت میں آتے رہے ہیں نیک نیتی اور خدمت کے جذبے سے کام کیا ہوتا تو آج کراچی میں جانوروں کے کاٹنے سے انسان نہ مر رہے ہوتے۔ بیانات کے بجائے عملی اقدامات کی طرف آئیں اور جس جس پر الزامات یا کیسز ہیں تفتیشی اداروں کو جواب دیں۔ سندھ کارڈ استعمال کرنے کے بجائے عوام کو حقیقت بتائیں۔ روٹی کپڑا اور مکان دینے کے دعوے داروں سے ظلم

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

کا حساب لینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ عوامی حکومت بنانا چاہتے ہیں ہماری دعا ہے کہ کاش وہ عوامی حکومت بنے جس میں سرمایہ داروں، صنعتکاروں اور جاگیر داروں کے نمائندے شامل نہ ہوں۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرم چوہدری


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • مخالفین حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ ...

    Nov 13, 2020 | 17:02
  • ملک میں معیشت کی تباہی ،مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، مریم ...

    Oct 08, 2020 | 15:49
  • بلاول بھٹو کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان

    Jan 03, 2020 | 13:56
  • حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی،شبلی فراز

    Jan 19, 2021 | 12:52
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق ...

    Jan 22, 2021 | 13:41
  • نامور کمنٹیٹرز پاکستان , جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری ...

    Jan 22, 2021 | 13:20
  • براڈ شیٹ کا ہر صفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،فردوس ...

    Jan 22, 2021 | 13:09
  • انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں کو طوفان کرسٹوف کا سامنا

    Jan 22, 2021 | 13:01
  • یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

    Jan 22, 2021 | 12:52
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، کورونا میں مبتلا اوورسیز پاکستانیوں کا خیال ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group