وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے لئے وزارت چھوڑنے کے لئے تیار ہوں اور بطور ایم این اے خدمات انجام دوں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے،یہ وزیراعظم پاکستان فیصلہ کریں گے،اس وزارت کےلئے کون زیادہ موزوں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اطلاعات رہوں یا نہیں لیکن میں ایڈوٹائزمنٹ لابی کی بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکوں گا۔یاد رہے کہ فواد چوہدری ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں
I will be more than happy to vacate my position for Sheikh Rasheed sb and serve as MNA, we all use trust powers bestowed by people of Pakistan and PM decides who is best fit in the role, However, till I am minister ll not bow to blackmailing of Advertisement lobby
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 8, 2018
یہ بھی یاد رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے چار ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کا کہاہے،بعدازاں شیخ رشید نے خود ہی وزیراطلات بننے کی تردیدکردی تھی ۔