تاریخ میں پہلی بارایوان صدر شہریوں کے لئے کھل گیا،شہریوں کی سیلفیاں اور دیگر تصاویر بنانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی
ملک کی تاریخ میں پہلی بارایوان صدر شہریوں کے لئے کھلنے پربڑی تعدادسیر کے لیے عوام ایوان صدر پہنچ گئے،صدر ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر کی بالکونی سے برآمد ہوئے اور ایوان صدر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو دیکھ کر خوش ہوئے ،صدر نے شہریوں کو سلام کیا،خاتون اول بھی ہمراہ تھی،بچے ایوان صدر کے باغیچہ میں کھیلتے رہے، شہریوں کی بڑی تعداد صدر کی بگھیوں کے بارے میں پوچھتے رہے جن پر بیٹھ کر صدر مختلف قومی تقاریب میں شرکت کے لیے جاتے ہیں ،چھوٹے بچے والدین کی انگلیاں پکڑے فوارا پر گئے ، طلبہ و طالبات نے سابق صدرو کی تصاویرکو انتہائی دلچسپی سے دیکھا،خواتین بھی سابق صدور کی تصاویرکے پاس جمع ہوگئیں، ایوان صدر میں نصب خوبصورت ماڈلز دیکھے ،دن بھر شہری باغیچہ کی سیر کر تے رہے ہر منزل پر گئے، حفاظتی جوانوں سے اظہار یکجہتی کیا،بچوں نے سیکورٹی جوانوں سے اپنائیت سے ہاتھ ملائے ایوان صدر میں جانے کے لئے شہریوں کے سیکورٹی کے پیش نظر موبائل فونز باہر جمع کر لئے گئے اس طرح سلیفیاں اور دیگر تصاویر بنانے کی دلی تمنا اور خواہش پوری نہ ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صدر ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر ایوان صدر شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایوان صدر کی خوب سیر کی۔ دن بھر ایوان صدرمیں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ان میں خواتین بچوں طلبہ طالبات اور نوجوانوں کی اکثریت تھی۔ شہریوں کے ایوان صدر داخل ہونے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے باہر ہی موبائل فونز جمع کر لیے تھے اور ایوان صدر عام لوگوں کے لیے شام چار بجے تک کھلا رہا۔ شہریوں نے ایوان صدر کے ہر حصے کی سیر کی۔ بالکونیاں دیکھیں باغیچے فوارے دیکھے ۔باغ کے سیر کی ایوان صدر میں نصب خوبصورت ماڈلز دیکھے ۔سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو،غلام اسحاق خان، فاروق لغاری، رفیق تارڑ، آصف علی زرداری کی تصاویر دیکھیں۔ حفاظتی عملے سے ہاتھ ملانے اور اظہار یکجہتی کیا۔شہریوں کی بڑی تعداد صدر کی بگھیوں کے بارے میں پوچھتے رہے جن پر بیٹھ کر صدر مختلف قومی تقاریب میں شرکت کے لیے جاتے ہیں ، اس کو نہ دیکھ سکے ۔ایوان صدر میں خود کو موجود پاکر شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور شہریوں کو سیلفیاں بنانے کی اجازت بھی ملنی چاہیے اسی طرح ایوان صدر میں موجود نوادارت دربار ہال اوی صدر پاکستان کا دفتر دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے ایوان صدر کھولا گیا تو اور شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی تو صدر عارف علوی نے اہلیہ کے ہمراہ بالکونی سے ایوان صدر کی سیر کر تے ان شہریوں کو دیکھا ۔