پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا بھی مودی جی کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگا۔ بھارتی جریدے "انڈیا ٹوڈے" کے صفحات نے مودی جی کی ناقص خارجہ حکمت عملی کو بے نقاب کردیا مودی کے پوسٹ مارٹم سے رنگین کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے گریز سے سارک سے فرار تک، مودی جی کی حکمت عملی ناقص قرار دی جانے لگی۔اخبار کے مطابق مودی بھی عمران خان کو اسی عینک سے دیکھتے ہیں جس سے نواز شریف دیکھا کرتے۔ مودی بھی عمران خان کو سمجھنے میں وہی غلطی کررہے ہیں جو پاکستان میں شریف اور بھٹو خاندانوں نے کی، بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے بات چیت کی دعوت جھٹلا کر بھارت سرکار نے حماقت کا مظاہرہ کیا، اخبار کے مطابق مذاکرات کی دعوت جھٹلا کر بھارت نے پاکستان میں ابھرنے والی نئے سیاسی فریق سے فاصلے پیدا کرلئے، کرتاپور میں راہداری کے افتتاح کے پاکستانی فیصلے سے بھارت چاروں شانے چت ہوگیا، بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی سرکار سارک سے منہ موڑنے کی بجائے بہتر حکمت عملی اپنائے، بھارتی میڈیا کی طرف سے مشورہ دیا گیا ہے کہ کرتاپور کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بھارت لبرل ویزا پالیسی اپنائے.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024