ترجمان سپریم کورٹ نے کہاہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کیخلاف کارروائی اور ایسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نام سے ٹوئٹر اکاونٹ جعلی ہے اور ان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ چیف جسٹس کے نام سے منسوب جعلی اکانٹس پر کارروائی کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38