اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ جانے سے 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس وقت بھگدڑ مچی، اس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع بلیو لینٹرن کلب میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اٹالین ریپر سفیرا ایباسٹا (Sfera Ebbasta) کی پرفارمنس ہونی تھی۔مقامی فائر سروس کے مطابق مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ایک 16سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ ہم ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک چھبتی ہوئی بو محسوس ہوئی۔عینی شاہد کے مطابق ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا، جس پر ہمیں واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگدڑ مچ گئی ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024