لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سامان ضبط کر لیا گیا،جبکہ سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر 26مقدمات درج کر لئے گئے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات آپریشن کے بعد ملبہ اٹھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کاکہناہے کہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر آپریشن جاری رہے گا، جبکہ آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے کے احکامات بھی دے دئیے ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے رات گئے ملبہ اٹھایا، دکانوں سےباہر سامان رکھنے پر26دکان داروں کے خلاف مقدمات درج کرا کرسامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔رات گئے ماڈل قرار دی گئی شاہراوں کی چیکنگ بھی کی گئی، اے ڈی سی جی سمیت اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے، اس دوران پی آئی اے ، جوہر ٹاون، ریونیو سوسائٹی ، شوکت خانم روڈز پر کارروائیاں کی گئیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024