پاکستان کے ووٹرز میں شعور بڑھ رہا ہے ، منور رضا
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق سینئر صو بائی نا ئب صدر منور رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ووٹر ز میں شعور بڑھ رہا ہے جو خو ش آئند با ت ہے ووٹ کی اہمیت مسلمہ اور ووٹ کا سٹ کرنا ہمارا قومی ، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائش گاہ پرووٹرز ڈے پر کارکنوں کے اجتما ع سے خطاب کر رہے تھے سید منور رضا نے کہا کہ ووٹ کی طا قت سے ہی ملک کے روشن مستقبل کا تعین ممکن ہے انہو ں نے افسوس کا اظہار کیا ہمارے ملک میں عام انتخا بات ہا ئی جیک کئے جا تے ہیں عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے کسی اور کی جھو لی میں ڈال دیا جا تا ہے جو المیہ ہے جس کے سد باب کیلئے تمام سیا سی و مذہبی جما عتوں کو مل بیٹھ کر کوئی لا ئحہ عمل مر تب کرنا ہو گا تا کہ آئندہ کسی کو عوام کا مینڈیٹ چوری کر نے کی جرات نہ ہو سکے۔