خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
رائے ونڈ (نامہ نگار)رائیونڈ مانگا روڈ محلہ با با رحمت شاہ 18سالہ خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ رائیونڈ مانگا روڈ درمحلہ با با رحمت علی شاہ میں 18سالہ ماریہ اپنی چھت پر کپڑے سکھا رہی تھی کہ اچانک چھت کے ساتھ لگی ہوئی بجلی کی تاروں کے ساتھ کپڑا چھو گیا جس کے نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔