بی آر بی نہر اور بادامی باغ سے 2 نعشیں برآمد
لاہور (نامہ نگار) ہیئر کے علا قہ میں بی آربی نہرسے 30سا لہ نامعلوم نوجوان کی برہنہ حالت میں نعش ملی ہے ۔راہگیروں نے نہر میں نعش دیکھ کر پولیس اورریسکیو 1122کو اطلاع کی ۔جس پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش نہرسے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔بادامی باغ کے علاقے داتا نگر میں 35 سالہ نامعلوم شخص کومردہ حالت میں دیکھ کر راہگیر وں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی اورشناخت میں ناکامی پرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔