ڈاکٹر اجمل نیازی کی والدہ‘مولانا شفیع جوش کی بیٹی ادریس جانبازکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
لاہور(خبرنگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ممتاز مسلم لیگی رہنما محمد ادریس جانباز، معروف کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کی والدہ محترمہ اور نظریۂ پاکستان فورم آزادکشمیر کے صدر مولانا محمد شفیع جوش کی جواں سالہ بیٹی کے ایصال ثواب و بلندیٔ درجات کیلئے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور کے احاطہ میں واقع زمان مسجدمیں محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔