مولانا حامدالحق کی دستار بندی تقریب‘علماء کرام کی شرکت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے نو منتخب مرکزی امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ مولانا حامد الحق حقانی کی دستار بندی کی تقریب گذشتہ روز مرکز اہل حق شیرانوالہ گیٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے دستار بندی کی ، تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، پنجاب کے صوبائی امیر مولانا احمد علی ثانی، مجیب الرحمن انقلابی، عمیر عبدالہادی ، ضیاء الرحمن فاروقی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔