دی سٹیزنز فاونڈیشن کے پروگرام’’ تعلیم سب کے لیے‘‘ میں فلمی ستاروں کی بطور سفیر شرکت
کراچی (لیڈی رپورٹر) معروف اداکارہ حریم فاروق اور احسن خان کا دی سٹیزنز فاونڈیشن قیوم آباد کیمپس کا دورہ بطور خیر خواہی سفیر معاہدے پر دستخط کردیئے۔پاکستان کو دیگر معاشرتی مسائل کے ساتھ تعلیم جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہے، پاکستان میں اس وقت 22اعشاریہ 6ملین بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں، پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں اتنے زیادہ بچے اسکولوں سے دور ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں آج تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے اور جو بچے اسکول نہیں جاتے انہیں فوری طور پر گنجائش پیدا کرکے اسکولوں میں داخل کروانے کی ضرورت ہے، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تعلیم مہنگی ہونے کے سبب ایک تہائی بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں، دی سٹیزنز فاونڈیشن اسکول کے قیام کا مقصد انہی مسائل سے نبردآزما بچوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔