عمران خان شیروانی کا وزن برداشت نہیں کر پا رہے ہیں‘نعمان ہاشمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے سابق نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیازی جب اونٹ پہاڑ تلے آتا ہے تو اس کو اپنی حیثیت کا پتہ چلتا ہے ۔ آج آپ نے وزارت عظمیٰ کی شیروانی تو زیب تن کرلی لیکن افسوس کہ آپ اس کا وزن ہی برداشت نہیں کرپا رہے آج 115 دن حکومتی پورے ہورہے ہیں اور آپ کے پائوں آج تک لڑ کھڑارہے ہیں اور آپ کی کابینہ کے وزرائ، میشراں جیسے ناکاراہ ، ناتجربہ کار لوگوں کے کارناموں سے پاکستان کی سیاسی تاریخ خالی تھی،جناب نیازی صاحب نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی جو لگتا ہے آپ کے پاس ہے نہ آپ کے وزراء وغیرہ کے پاس ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صحافی اینکرز کے اپنے حالیہ انٹرویو میں جنوبی پنجاب کے صوبہ کے بنانے کے حوالے سے یہ کہہ کر پوری قوم کو حیران کردیا کہ ہوسکتا ہے جب تک نئے انتخابات ہوجائیں۔ حقیقت میں آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے نئے اور خطرناک باتیں اور جملے و نعروں کا سہارا لے رہے ہیں تاکہ یوں اس مچھلی بازار میں کسی کو جواب دینے سے بچا جاسکے ۔ آپ سب کچھ کرلیں خدارا صرف مہنگائی کو کنٹرول کرکے غریبوں کی اتنی ہی مدد کردیں کہ ان کو دو وقت کی روٹی میسر ہوسکے۔ آپ تو نواز شریف دشمنی میں اپنی ہی چال بھول گئے۔ عمران نیازی صاحب دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں ۔