بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے،عمران اسماعیل
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں امن و امان کی بہتر صورتحال ہے پی سی بی انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہے جو کہ خوش آئند ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2018 کے دوران پاکستان اور یو اے ای (UAE) کا میچ دیکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔