یاسر شاہ نے 28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
ابو ظہبی( آن لائن )یاسر شاہ نے وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ 32 سالہ یاسر شاہ نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض19.03کی اوسط سے29کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا جس کے ساتھ ہی انہوں نے 3ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر زیادہ شکار کرنے کا وقار یونس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔