پاکستان سپر لیگ میں کشمیر کی ٹیم کا مطالبہ زور پکڑ نے لگا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کشمیر کی ٹیم کا مطالبہ زور پکڑ نے لگا۔ پشاور زلمی آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر نیئر شہزاد عباسی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کر کت بورڈ(پی سی بی)کے چیئر مین احسان مانی کو خط لکھ کر پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کو سابق کرکٹر و پشاور زلمی آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر نیئر شہزاد عباسی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کر کت بورڈ(پی سی بی)کے چیئر مین احسان مانی کو خط لکھا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کیا جائے۔