تحریک لبیک کے 18 کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری
سیالکوٹ(نمائند ہ خصوصی+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے 18 کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے درجنوں کارکنوں کو ضلعی امیر سمیت گرفتارکیا تھا جن میں سے 18کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے رہا کر دیا گیا ہے ۔