فیصل واوڈا کی مئیر کراچی کے خلاف درخواست کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خورد برد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو میئر کراچی وسیم اختر کی مبینہ کرپشن سے متعلق فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار فیصل واوڈا اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے جبکہ وسیم اختر کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل عوام کی ہمدردی اور فائدہ لینے کے لیے مئیر کراچی کے خلاف درخواست دائر کی گئی،وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔