کراچی ، مختلف علا قوں میں تجا وزات کیخلاف کا رروائی جا ری
کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) عدالتی احکامات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جمعہ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہائوس تا ٹاور فٹ پاتھوں پر رکھے گئے سامان کو ضبط کرنے کے علاوہ مزید ان دکانوں کو جنہوں نے دوبارہ اپنی دکانوں کے حصوں کو آگے بڑھا لیا تھا صاف کردیا جبکہ کھوڑی گارڈن میں بھی فٹ پاتھوں پر کھڑے پتھارے ضبط کرلئے گئے، ادھر ضلع غربی کے علاقے بڑا بورڈ / پاک کالونی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی گئی، اس دوران فٹ پاتھوں اور شاہراہوں پر کھڑے کئی پتھارے اور ٹھیلے ہٹا دیئے گئے جبکہ فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا، دوسری جانب ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، پاور ہائوس، باڑا مارکیٹ، پانچ ہزار روڈ اور سیکٹر 5-B کے اطراف کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں پر رکھی گئی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا جبکہ ضلع وسطی ہی میں لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے مقام پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران تقریباً 70 غیرقانونی دکانیں مسمار کی گئیں جو فٹ پاتھوں پر آگے بڑھاکر بنائی گئی تھیں۔