تحریک انصاف کی حکو مت ہر محاذ پر پسپا ہو چکی ہے ،وقا ص شوکت
کراچی(اسٹاف رپو رٹر )تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح پسپا ہوچکی ہے اور عوامی تائیدسے یکسر عاری ہے۔ موجودہ حکومت کو نہ تو معیشت کا کوئی ادراک ہے اور نہ ہی سرحدوں پر منڈلانے والے خطرات کا سرے سے کوئی علم ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران نیازی امریکی چالبازیوں کو سمجھنے سے یکسر عاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس پر پوری کابینہ عش عش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے خط کے مندرجات عوام کے سامنے لائے جائیں اور پارلیمان میں بحث کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔