پاکستان اور افغانستان کا2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور افغانستان نے 2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قومی انسداد پولیو مہم 5روز تک جاری رہے گی، رواں برس ملک میں پولیو کے8 کیسزسامنے آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے 2018 کی آخری پولیومہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قومی انسدادپولیومہم کا آغاز 10دسمبر سے ہوگا،قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں بیک وقت چلائی جائے گی۔