آلودگی، بھارت میں 2017ء کے دوران 12 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں 2017ء میں فضائی آلودگی سے 12 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے جو گنجان آبادی کے حامل ملک میں مجموعی شرح اموات کا 12 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ لینسیٹ پلینیٹری ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں فضائی آلودگی سے 2017ء میں 12 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے جو سال بھر میں ہونے والی مجموعی اموات کا 12.5 فیصد ہے۔ یہ تحقیق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، بھارتی حکومت اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تعاون سے کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں پارٹیکیولیٹ کے نام سے آلودگی پھیلانے والے ذرات کی مقدار 2.5 پارٹیکیولیٹ میئر تھی جو پھیپھڑوں تک پہنچ کر مختلف بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔ تاہم نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق بھارت میں فضائی آلودگی سے اموات کی شرح دنیا بھر میں ہونے والی اموات کا 26.2 فیصد ہے۔