فیروز والہ، بدوملہی: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت 3 افراد کی خود کشی
فیروز والہ، بدوملہی (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد گھریلو جھگڑے پر خود کشی کر لی، بدوملہی میں قلعہ کالر والہ کے سبزی فروش ظہور احمد کے 25 سالہ شادی شدہ بیٹے ذیشان علی عرف شانی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی جبکہ فیروز والہ میں کالاخطائی کے اختر علی کی بیٹی مریم نے گھریلو ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں اور چک دھیدوکے نوجوان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھا لیا۔