25 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 2 کاریں، 6 موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں رزاق کے گھرگھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ، رائیونڈ سٹی میں واحد کے گھر سے 5لاکھ، گجر پورہ میں وسیم اور اس کی فیملی سے4لاکھ، گلشن راوی میںطاہر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ، شاہدرہ میں طلال اوراس کی فیملی سے2 لاکھ، چوہنگ میں شہباز اورااس کی فیملی سے ڈیرھ لاکھ، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، غازی آباد میں شہباز سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں عمار سے 40ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میںباسط سے 25 ہزار اور موبائل فون، گلبرگ میں الیاس سے 15 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی اور فیصل ٹاؤن کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ، مزنگ، کینٹ، نولکھا، غالب مارکیٹ اور مغلپورہ کے علاقوں سے چھ موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔