الیکشن کمشن نے سینٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے اثا ثوں کی سالانہ تفصیلات 31دسمبر تک طلب کرلیں
اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمشن نے سینٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے اثا ثوں کی سالانہ تفصیلات 31دسمبر تک طلب کر لیں،الیکشن کمشن یکم جنوری کو اثا ثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام جاری کر ے گا جبکہ اثا ثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ارکان اس حوالے سے فارم الیکشن کمشن کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔