تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید دو بچے جاں بحق
تھرپارکر (اے پی پی) تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید دو بچے جاں بحق ہو گئے، سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث تیں سالہ فاطمہ بنت جھان خان اور میوو بھیل کا نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ سول ہسپتال مٹھی سمیت ضلع بھر کی سرکاری ہسپتالوں میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ جوکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔