ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں 18 ایڈیشنل، 142 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے نئے لاء افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومت پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں جو 18 ایڈیشنل اور 42 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تعینات کئے ہیں ان میں سابقہ دور میں تعینات کئے گئے چھ لاء افسر بھی شامل ہیں دو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز ایسے بھی ہیں جنہیں پنجاب حکومت نے عہدوں سے ہٹایا لیکن 30 منٹ کے اندر ہی ان کی دوبارہ تعیناتی کر دی گئی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان کو پہلے ہٹایا گیا لیکن فوری طور پر دوبارہ تعینات کر دیا گیا اسی طرح ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد شیر چھینہ کو بھی پہلے ہٹایا گیا لیکن فوری طور پر ان کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سابقہ دور کے جو 4 لاء افسران پی ٹی آئی حکومت میں بھی نوکریاں بچانے میں کامیاب ہوئے ان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیاز کیفی، راجہ عارف، شان گل اور رانا شمشاد شامل ہیں۔