شیخوپورہ: آئل ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
شیخوپورہ/ فاروق آباد (نامہ نگاران) تیز رفتارآئل ٹینکرنے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں فوتگی سے واپس آنیوالے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ اللہ دتہ اپنے خاندا ن کے دیگر افراد کے ہمراہ خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آباد آرہا تھا کہ سرکاری خورد کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے آئل ٹینکر LSC-849نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اللہ دتہ ، حاجراں بی بی ، رحمت علی ،زاہد حسین جاں بحق ہوگئے جبکہ مقبول احمد، سجاد احمد اور طالب حسین وغیرہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔