مانسہرہ میں نایاب نسل کی جنگلی بلی پکڑی گئی
مانسہرہ (نوائے وقت نیوز) محکمہ وائلڈ لائف مانسہرہ نے نایاب نسل کی بلی شہری آبادی سے پکڑ کر باحفاظت جنگل میں چھوڑ دی ہے۔ ترجمان وائلڈ لائف مانسہرہ کے مطابق چند روز قبل ججز کالونی سے اطلاع موصول ہوئی کہ پاکستان میں نایاب نسل کی سوت بلی Civet Cat کہیں سے خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقے میں گھس آئی ہے اور بچوں پر حملے کی کوشش بھی کی ہے۔ اس اطلاع کے فوری بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے کئی مقامات پر پنجرے لگا کر گزشتہ رات اسے پکڑا اور آبادی سے دور جنگل میں چھوڑ دیا۔