فنڈز کی عدم دستیابی، بحریہ ٹاؤن کراچی ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر
کراچی (سٹاف رپورٹر) خوفزدہ سمندر پار سرمایہ کاروں اور بحریہ ٹاؤن کے اندر ٹھیکوں کی منسوخی کے حوالے سے رپورٹس کے باعث دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے کیلئے کیش کے بہاؤ کا رُخ موڑنے سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بحریہ ٹاؤن ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں حتیٰ کہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں گزشتہ رات لائٹس بھی آف کر دی گئیں۔ سرمایہ کار اور وہاں رہائش پذیر شہری چوکس ہو گئے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق فنڈز کا رُخ موڑنے سے بحریہ ٹاؤن کے 45 ہزار ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکتیں۔ بحریہ ٹاؤن حکام کے مطابق آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرنے کیلئے درخواست کی جا رہی ہے۔