وزیر داخلہ شہریار آفریدی سے درد مندانہ درخواست
مکرمی!ہم ضلع راولپنڈی کے پیدائشی ہیں نرسری سے گریجویشن تک ہم نے ایجوکیشن پنجاب کے تعلیمی درسگاہوں سے ریگولر حاصل کی. گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن ڈھوک مٹکال سے 2018 میں پنجاب یونیورسٹی کے تحت فرسٹ پوزیشن میں گویجویشن کیا اور ابھی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال سے ایم اے انگلش کے اسٹوڈنٹس ہیں ہمیں ڈومیسائل سرٹفکیٹ کی ضرورت ہے نادرا رجسٹریشن آفس راولپنڈی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنانے سے گریزاں ہیں جبکہ ہماری جائے پیدائش اور جائے رہائش ضلع راولپنڈی کی ہے۔میرے والد صاحب 1990ء سے سرکاری ملازمت کررہے ہیں اور ہم عرصہ دراز سے راولپنڈی کینٹ ریلوے کالونی مکان نمبر 607-D میں رہائش پذیر ہیں میرے والد صاحب کا ڈومیسائل (پنجاب)راولپنڈی کا ہے۔ہم دوبہنیں اور دوبھائی ہیں۔ پیدائش ریلوے ہسپتال راولپنڈی میں ہوئی ہے ہمارے’’ب‘‘فارم نادرا رجسٹریشن آفس راولپنڈی سے بنا تھا ۔ ہماری داد رسی کرکے بنیادی اور قانونی حق ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنونے کے لئے حکم صادر فرمایا جائے۔ جائز مسئلہ کو حل کرکے گڈگورننس اور عوام دوست حکومت اور نئے پاکستان کا روشن ثبوت دیں۔ہم نے نئے پاکستان کیلئے ووٹ کے ذریعے حق ادا کیا ہے۔اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے مڈل کلاس اور متوسط طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔(ایمن خان، پوسٹ گریجویٹ اصغر مال کالج راولپنڈی)