پستہ قد افراد کی تضحیک کیوں؟
مکرمی!ہمارے معاشرے میں اکثر پستہ قد افراد کو خواہ مخواہ تضحیک کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور انہیں دیکھ کر لوگ ہنسنا شروع کردیتے ہیں حالانکہ ہر پستہ قد فرد کے بھی وہی حقوق ہیں جو دراز قامت فرد کے ہیں کئی پستہ قدر مرد و خواتین تعلیم،ہنر،صحت ،قابلیت،اہلیت،قومی خدمت اور سرکاری وغیر سرکاری سطح پر دراز قد افراد کی طرح اور ان کے شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کرتے نظر آتے ہیں مگر پھر بھی سوسائٹی میں انہیں وہ عزت و توقیر نہیں دی جاتی جو عام لوگوں کو ملتی ہے بالخصوص پستہ قد افراد کے رشتے طے ہونے میں تعصب اور تفریق دیکھنے کو ملتی ہے اور پورے قد کا مرد چھوٹے قد والی عورت اور دراز قامت عورت پستہ قد مرد سے شادی کرتے ہوئے گھبراتے ہیں اس لیے سوسائٹی میں شریف اور ذمہ دار شہریوں کو چاہیے کہ وہ چھوٹ قد کے افراد سے مذاق نہ کریںاور انہیں بھی انسان سمجھیں اور اپنے برابر کے حقوق دلوائیں اور ان سے رشتے ناطے طے کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔ اے ۔اے ،اٹک