اساتذہ ہر بچے کو اسکی صلاحیتوں کے مطابق چلنے میں را ہنمائی فراہم کر یں ، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) کمشنررا ولپنڈی جو دت ایاز نے ڈ و یژ نل پبلک سکو ل شمس آباد میں آرٹس نما ئش کے دورے کے مو قع پرطلباء و اساتذہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ننھے مصوروں نے اپنے فن پا روں کے ذ ر یعے اس بات کو ثا بت کیا ہے کہ ہمارے بچے ذ ہا نت اور ٹیلینٹ میں کسی سے کم نہیں اور جہاں جہاں انہیں مو قع ملا ہے انہو ں نے اپنی صلا حیتوں کا بھر پور اظہار کر تے ہو ئے اپنے اسا تذہ اور سکول کا نام رو شن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ دور کے تقاضوں سے بہرہ مند ر ہنے کے لئے ضروری ہے کہ اسا تذہ رو ایتی طرز پڑ ھائی کو تر ک کر کے ایسی تخلیقی تکنیک کا استعمال کر یں کیو نکہ ر ٹے با زی کے ذر یعے امتحا نات پا س کرنے کا دور اب گز ر چکا ہے۔ ہمارے آ نے والی نسلیں علم و ذ ہا نت کی دولت سے مالا مال ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ ہر بچے کو اسکی صلاحیتوں کے مطابق چلنے میں را ہنمائی فراہم کر یں اور بچوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاںپڑ ھا ئی کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی سرگرمیوں کے ذ ر یعے انہیں اپنی تخلیقی صلا حیتوں کو نکھارنے کا مو قع ملتا رہے۔اس مو قع پرپر نسپل ڈ و یژ نل پبلک سکول ملک محمد مشتاق،سینئر و جو نئیر و نگ کے اسا تذہ کرام اور آ رٹس نما ئش میں حصہ لینے والوں کے علاوہ د یگر طلبا ء کی بڑی تعداد بھی و ہاں موجو دتھی۔نمائش کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے پر نسپل ڈ و یژ نل پبلک سکول ملک محمد مشتا ق نے کہا کہ آ ج کی کا میاب نما ئش کے انعقاد کا سہرا ہمارے اساتذہ کو جاتا ہے جن کی بھرپور حو صلہ افز ائی کی بد و لت ہمارے طلباء و طا لبات آ ج فن کی اس بلندی پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں ہر کلاس کے بچے نے حصہ لیا ہے اور مختلف تھیم کے مطا بق چیز یں بناٰٗئی ہیں۔