شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈریسرچ سنٹرکا سالانہ "پولوان پنک" میلہ
شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈریسرچ سنٹر اور لاہور پولوکلب کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے سالانہ میلے "پولوان پنک"کا انعقاد گزشتہ دنوں لاہور پولو کلب ، جی او آر1میںہوا۔ تقریب میں نیزہ بازی ، ائیر شو، بچوں کیلئے پیڈل کارز، نیل آرٹ ، فیس پینٹنگ اور کھانے پینے کے سٹالز کے ساتھ ساتھ ایک نمائشی میچ بھی کھیلاگیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس میلے میں شرکت کی۔ مشہورمیوزیکل بینڈ کواڈرم کی خصوصی پرفارمنس نے بھی سماں باندھ دیا۔بریسٹ کینسر کی شرح دنیا بھر میںخواتین میں پایا جانے والے کینسر میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اس مرض کی شرح ایشیاء بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اس مرض سے آگاہی کے لیے شوکت خانم ہسپتال ہر سال "پولوان پنک" میلے کا انعقاد کرتا ہے جس میں فیملی کے ہر ممبر کی دلچسپی کا انتظام کیا جا تا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اس مرض سے آگاہی حاصل کریں ۔