سی اے ایس جونیئر سکوائش ، عباس زیب نے بوائز انڈر 19 سنگلز ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) عباس زیب نے چیف آف ایئر سٹاف قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 19 سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر مارشل عاصم ظہیر مہمانِ خصوصی تھے۔ جمعہ کو کھیلے گئے چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں عباس زیب اور ذیشان زیب ہاشم خان سکوائش کمپلیکس پشاور میں کھیلا گیا جس میں عباس زیب نے ذیشان زیب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 11کیٹیگری میں ورون آصف نے مبین خان کو 11 ہرایا۔ انڈر 13کیٹیگری میں انس بخاری نے حمام احمد کوشکست دی۔ انڈر 15کیٹیگری میں محمد حمزہ نے حذیفہ زاہد کو مات دیدی۔ انڈر 17کیٹیگری میں فرحان ہاشمی ، اسداللہ کو ہراکر فاتح قرار پائے۔ اس موقع پر ائیر مارشل عاصم ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان سکوائش فیڈریشن جونئیر سطح پر کھیل کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔