ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا
اسلام آباد (این این آئی) ربیع الثانی 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔
رویت ہلال / اجلاس