عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن‘ قوم کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں : عثمان بزدار
لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہے۔ عوام کی خدمت کےلئے اقتدار میں آئے ہیں، اس کے سوا ہمارا کوئی اور اےجنڈا نہےں۔ تحرےک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںملک کو درست سمت کی جانب گامزن کردےا ہے اور انشاءاللہ ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کےلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔ غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں۔ پاکستان کے عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ہمارا ہر ایک قدم عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اٹھ رہا ہے۔ حکومت تیز رفتاری کےساتھ اپنے ہدف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمےشہ ملکی مفادات کو ترجےح دی ہے۔ عمران خان کا اےک اےک لمحہ عوام کی بہتری کےلئے وقف ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے مقاصد کو جلد حاصل کر ے گی۔ مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے مےں متعدد کامےابےاں حاصل کی ہےں۔ ابتدائی 100روز میں عوام کی تقدیر بدلنے کےلئے برق رفتاری سے کام کیا گیا ہے۔ عام آدمی کور ےلےف دےنے کےلئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا۔ ذخےرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہےں کےا جائے گا۔ مہنگائی کےخلاف مہم پورے صوبے مےں موثر انداز مےں جاری رہے گی۔ مےں خود اس مہم کی نگرانی کروں گا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ عمران خان کا دور پاکستان کی تارےخ کا سب سے سنہرا دور ثابت ہوگا۔ عثمان بزدار نے ملالہ یوسف زئی کو ہارورڈ یونیورسٹی کا لیڈر شپ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
عثمان بزدار