بیت المال کو باوقار ادارہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے ، عون عباس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عبّاس بپّی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کو ملک کے نادار اور محروم افراد کی معاونت کے لیے ایک باوقار ادارہ بنانے کا جذبہ لیے کام کررہا ہوں جس کے لیے مجھے ایک متحرک اور جذبہ خدمت سے سرشار ٹیم کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں واقع پاکستان بیت المال کے صوبائی صدر دفتر کے دورے کے موقع پر افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔