سٹاک مارکیٹ میں 261 پوائنٹس کا اضافہ‘ سرمایہ کاری 42 ارب 99 کروڑ روپے بڑھ گئی
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو زبردست اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہاتاہم مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورکے ایس ای100انڈیکس261.42پوائنٹس کی ریکوری سے 38562.05پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.40فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاری مالیت میں 42ارب99کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تاہم حصص کی لین دین صرف 12کروڑ85لاکھ30ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا اور جمعرات کے شدید مندی کے اثرات جمعہ کو ابتدائی اوقات میں برقرار رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 38ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی ہاتھ کھو بیٹھا اور 37779پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم دوسرے ٹریڈنگ سیشن میں مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری سے مارکیٹ منفی زون سے نکل آئی اور انڈیکس 38651پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کی وجہ سے مزکورہ حد بھی بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر 261.42پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس38562.0 5پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اسی طرح99.26پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18382.42پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 154.51پوائنٹس بڑھ کر 28331.50پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب82ارب 44کروڑ23لاکھ روپے ہوگیا ۔