چودھری نثار علی سے رانا تنویر کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے رکن رانا تنویر حسین کی چودھری نثار علی خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ طویل جاری رہنے والی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ایک ماہ کے دوران دوسری ملاقات تھی۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان نے رانا تنویر خان پر واضح کر دیا کہ ان کی مسلم لیگ (ن) کے موجودہ سیٹ اپ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی اور جماعت کو جائن کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔