انشورنس کلیم مسترد ہونے کی صورت میں محتسب فورم پر اپیل کی جا سکتی ہے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب برائے انشورنس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس ای سی پی اور انشورنس کمپنی سے رابطہ کر کے انہیں ہدایت کریں کہ وہ کسی بھی انشورنس کلیم کو مسترد کرتے وقت اپنے فیصلے میں ضرور لکھیں کہ اس فیصلے کے خلاف وہ وفاقی محتسب برائے انشورنس کے پاس اپیل کر سکتے ہیں۔ صدر کی ہدایت پر ایس ای سی پی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں انشورنس کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ انشورنس کلیم کے مسترد ہونے کی صورت میں وفاقی محتسب برائے انشورنس کے فورم پر اپیل کر سکتے ہیں۔