گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 96کروڑ کی کرپشن کے 6 ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 96کروڑ روپے کی کرپشن کے مرکزی ملزمان دو سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سمیت چھ سینئر افسروں اور اہلکاروں کو اینٹی کر پشن نے گرفتارکر لیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اور سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں نقشہ جات کی منظوری اور این اوسی کے بغیر بننے والی 232 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموںکے میگا کر پشن سکینڈل میں ملوث جی ڈی اے کے سا بق ڈائریکٹر ٹاؤن پلا ننگ طارق رؤف، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عمر فاروق، بلڈنگ انسپکٹرز احسان اللہ چیمہ، محمد ضیاء اللہ، محمد طا ہر شاہ اور سٹینو گرافرامین سکھیرا کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کر پشن فرید احمد کے مطابق گرفتار جی ڈی اے افسروں اور اہلکاروں نے ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان جی ڈی اے کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں شہریوں کو پلاٹس کی خریدو فروخت کا جھانسہ دیکر لوٹ مار میں مصروف تھے۔ ملزمان نے 4سال کے اندرکروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بے نامی کمرشل پلاٹس اور دکانیں عزیز واقارب اور قریبی ساتھیوں کے نام پر خرید رکھی تھیں۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان محکمہ جی ڈی اے کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے کروڑوں روپے کی رشوت لیکر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنوا کر سرکاری خزا نہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔